عظیم مجاھد، شھید راہ حق علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور انکے باوفا ساتھیوں کے افکار کے احیاء، ان کے مشن سے تجدید عہد اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

حسینیہ بلتستانیہ قم ایران مین شہید صیاء الدین کی برسی کے حوالے سے جوامع روحانیت بلتستان، گلگت،نگر اور استور کی طرف سے خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں شہید ضیاء الدین کی دینی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

اس عظیم الشان پروگرام سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد علی نوری وائس پرنسپل جامعہ النجف سکردو بلتستان اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقارعلی نے خطاب کیا۔

مقررین نے آپ شھید ضیاء الدین رضوی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے شہید سید ضیاء الدین رضوی کی خدمات قابل تحسین ہیں اور آپ نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرکے نئی منزلوں کا پتہ دیا۔

 آپ نے تمام عمر لوگوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

آپ وقت شناس، دشمن شناس ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن کے سازشوں کا بھی علم رکھتے تھے اور آپ کے پاس ان سازشوں کیلئے تدبیر بھی تھی۔

 آپ نے اپنی زندگی میں غیرت اور جرات کا مظاہرہ کیا اور ہمیشہ حق کی بات کی۔ آپ جرأت مند‘ بے خوف اور نڈر رہنما تھے. 

آپ ایمان و یقین کے اس منزل پر تھے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے موقف سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ھٹے۔

اللہ ھم سب کو شھید راہ حق کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمایے.

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه