رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم اگر اندرون ملک، توانائی پر توجہ مرکوز رکھے تو امریکہ اور دنیا کی کوئی بھی طاقت، اس قوم کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔

 آپ نے آج مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے صوبے گیلان سے ملاقات کیلئے آنے والے ہزاروں عقیدتمندوں سے اپنے خطاب میں آج کے عظیم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ پوری دنیا کی تمام طاقتوں کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ ایرانی قوم، کبھی نہیں جھکے گی اسلئے کہ وہ ایک زندہ قوم ہے اور ایران کا جوان طبقہ، صحیح سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی جوانوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں ایران کو حاصل ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں ایرانی جوانوں کی توانائیوں کو قدردانی کی۔ آپ نے اسی طرح سماج و معاشرے میں حقیقی سعادت کے تحفظ کیلئے مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کا ایک عظیم درس، عوام کے اقتصادی مسائل و مشکلات کے حل اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے انجام دی جانے والی محنت و کوشش قرار دیا اور فرمایا کہ موجودہ حالات میں یہ مقصد، صحیح منصوبہ بندی اور اندرون ملک پائی جانے والی صلاحیتوں کو اجاگر، نیز جوانوں پر اعتماد و بھروسہ کرکے بخوبی حاصل کیا جاسکتا ہے اور ایسی صورت میں ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا، ملک ہراعتبار سے ترقی کریگا اور اس کا بین الاقوامی وقار بڑھے گا اور بیرونی دشمنوں کی منت سماجت سے بھی رہائی ملے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کے انفرادی و اجتماعی اور حکومتی طرز و سلوک کو، امام عالی مقام کی آفاقی شخصیت کا بے نظیر پہلو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جب مولا امیرالمومنین حضرت علی (ع) ایک وسیع و عریض اور دولتمند مملکت کے حاکم و فرمانروا تھے، تو بھی آپ ایک بے نوا و متواضع انسان کی مانند تھے، جو بہت ہی معمولی سے مکان میں رہائش پذیر تھے اور عدل و انصاف کے قیام، نیز حکم الہی کے نفاذ کیلئے پوری توانائی کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ فرماتے اور عظیم  امور انجام دیتے تھے۔

شفقنا اردو

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه