رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہفتہ دفاع مقدس میں شہدا اور مسلط کردہ جنگ میں خدمات انجام دینے والوں سے منسوب روز کے موقع پراپنے پیغام میں  شہدا کو خراج عقیدت اور جنگ میں خدمات انجام دینے والوں کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران کی آٹھ سالہ دفاع مقدس ایک قوم کی عظمتوں کا منسجم مجموعہ ہے اور شہید و شہادت اس مجموعے کا درخشان نگین ہے  جو اس حیرت انگيز مجموعے میں سب سے زیادہ چمک رہا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ یہ امتیاز اس انسان کی  مخلصانہ قربانیوں کی مرہون منت ہے جس نے حیات مادی کے تمام شئونات کو رضائے الھی کے مقابل نظر انداز کردیا اور ساری چيزوں کو اس پرافتخار راہ پر قربان کردیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ شہدا کے گھرانوں، ان کے والدین، ان کی بیویوں، بچوں اور دیگررشتہ داروں نے بھی اس معنوی سربلندی اور افتخار میں حصہ کمایا ہے۔

 

 

 

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه