روحانیت نیوز()بھارتی جنگی جنون اور ملک عزیز پاکستان پر حملے کے خلاف ایران کے شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام احتجاجی اور دعائیہ پروگرام کا انعقاد
اس پروگرام میں علما اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کے بعد دعائے توسل سے ہوا۔
دعائیہ پروگرام کے بعد مجلس جامعہ روحانیت بلتستان کے ترجمان حجت الاسلام سید محمد علی شاہ نے اظہار نظر کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ بھارت اپنی آبادی کی کثرت کو دیکھ کر زعم باطل میں نہ رہے کیونکہ ہمارا ہر جوان ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ ہمارا ایک جوان ان کے ہزار افراد کو شکست دینے کے لیے کافی ہے۔ ہم اگرچہ ایران میں زیر تعلیم ہیں لیکن اگر ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے ہماری ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہماری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط اور متحد ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک کی حفاظت اپنی جانیں قربان کر کے بھی کریں گے، حدیث مبارکہ ہے کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے، ہر شہری کو وطن عزیز پاکستان سے محبت ہے، جو اسلامی نظریات کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا۔ پاکستان کی حفاظت ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے۔ ہر مسلمان وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے جان و مال قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ہر شہری ملکی دفاع کو اپنا شرعی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ہم پاک فوج کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے ملکی سالمیت پاک فوج کی سربلندی اور دشمن کی شکست کی دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام کیا۔

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه