پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیراورپاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کےسفیرمہدی ہنردوست نے جنرل زبیر محمود حیات سے راولپنڈی میں ملاقا ت کی.اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیاتھا اس دورے کے موقع پر انہوں نے اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں.

اس دورے کے بعد ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے جنرل باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا.

جس کے بعد دونوں ممالک کے مختلف عسکری اور دفاعی وفود نے ایک دوسرے کے ملکوں کےدورے کئے.

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه