حسینیه بلتستانیه کے زیر اهتمام منعقده مجلس شام غریبان سے خطاب کرتے هوئے جناب حجة الاسلام و المسلمین شیخ کاظم عارف نے فرمایا: واقعه عاشورا حق اور باطل کے درمیان ایک فیصله کن معرکه تھی جو رهتی دنیا تک کے لئے معیار حق و باطل ٹھرے،

امام عالی مقام حضرت ابا عبد الله الحسین (ع) نے اپنے گھرانے کو دشت نینوا میں قربان کر کے همیشه، همیشه کے لئے اسلام کو پائیدار بنا دیا، اور باطل کو تا ابد صحراء نینوا میں دفنا دیا، اور یه تاریخی حقیقت بنی جب بھی باطل، حق کے مقابله میں اترے، کربلا ان باطل افکار کو دفنا کر تاریخ کے کوڑا دان میں پھینک نے کا نام هے۔