comintour.net
stroidom-shop.ru
obystroy.com

گلگت(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت میں ڈیڑھ ارب روپے کے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے عوام کو سستے نرخوں پر سبسڈائز کرکے گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا لیکن چند وجوہات کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی ہوا جس پر وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خود رکھیں ا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ اس اہم منصوبے میں حکومت اور انتظامیہ کا کردار قابل تحسین رہا ہے چند جماعتیں جو صرف نفرتوں اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں ان کے پاس مسلم لیگ ن پر تنقید کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ زمینوں کے حوالے سے ہماری حکومت نے پالیسی بنائی ہے اسی لئے سوئی ناردرن کو اس منصوبے کیلئے زمین لیز پر فراہم کردی گئی ہے ہماری حکومت سے قبل مفت زمینوں کی بندربانٹ ہوتی تھی اب ختم کر دی گئی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کو بھی زمین مفت فراہم نہ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جب وزیر اعظم کے منصب پر تھے اس وقت ان سے ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جو اس وقت بحیثیت وزیر پیٹرولیم اپنے خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کودرپیش مشکلات کو حل کئے جائیں جس پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کا وعدہ کیا تھا مختصر مدت میں سوئی ناردرن کی ٹیموں کے ذریعے فزیبلٹی کے عمل کو مکمل کرایا گیا اس منصوبے کے آغاز سے گلگت بلتستان میں ایک نئے دورکا آغاز ہوگا۔ پہلے مرحلے میں گلگت کے عوام کو ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کے ذ ریعے گیس فراہم کی جائے جسے بتدریج تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ایک جھوٹے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر یہ سمجھا گیا کہ مسلم لیگ ن کو ختم کردیں گے لیکن انہیں نہیں پتہ کہ پاکستان کے تمام میگا پروجیکٹس مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے ہی بنائیں پاکستان کی تعمیر وترقی، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے ہی کئے ہیں اسی لئے انتخابات میں ہمیشہ سے پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اورمسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے ہیں جو لوگ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہیں پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اسی لئے پاکستان کے عوام نے ہمیشہ منفی سیاست کرنے والی جماعتوں کو مسترد کرلیا ہے۔ ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کے آغاز سے جنگلات کے کٹائو کو روکنے اور بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ خوشحال گلگت بلتستان کے ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنائیں گے صوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جو لوگ آج مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں وہ جماعتیں عوام کو بتائیں کہ اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کیلئے ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا اگر کسی جماعت نے میگا پروجیکٹس بنائے ہیں گلگت بلتستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تو وہ صرف مسلم لیگ ن ہے۔ جس جماعت کے قائد کا ایجنڈا خرید و فروخت ہے وہ بھی آج مسلم لیگ ن پر تنقید کررہے ہیں۔

Share this post

Submit to DeliciousSubmit to DiggSubmit to FacebookSubmit to Google PlusSubmit to StumbleuponSubmit to TechnoratiSubmit to TwitterSubmit to LinkedIn

Choose Language

جامعه روحانیت کی خبریں

حسینیہ بلتستانیہ قم

مشاہدات

آج365
کل1646
اس هفته5488
اس ماه27621
ٹوٹل مشاهدات593238

20
Online

جمعہ, 27 اپریل 2018 05:59
.Copyright © jrbpk Institute. All rights reserved
Designed by Islamic Medias Software Team