گلگت(سٹاف رپورٹر)سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے ہنزہ سے منتخب رکن قانون ساز اسمبلی میر سلیم خان کو نااہل قرار دیدیا، چیف جسٹس رانا محمد شمیم اور جسٹس جاوید اقبال پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ازخود نوٹس کیس اور عبیداللہ بیگ کی پٹیشن پر سماعت کی

 عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پرنس سلیم خان ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بنک کا نادہندہ تھا اور ضمنی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے ، اس لئے عدالت نے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو حکم دیا کہ وہ انہیں ڈی نوٹیفائی کرے اور 2ہفتوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت میں انتخابات کو یقینی بنائے۔عدالت میں پرنس سلیم کی طرف سے منظور ایڈووکیٹ ، الیکشن کمشنر کی جانب سے منیر احمد ایڈووکیٹ، صوبائی حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل شیر مدد، ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان جاوید اختر جبکہ درخواست گزار عبداللہ بیگ شامل ہوئے ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد میر سلیم کو نااہل قرار دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف میر سلیم وغیرہ کی زائد المیعاد اپیل کی چیف کورٹ نے سماعت کی اور درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیدیا جو کہ قابل پذیرائی نہ تھی ، مزید برآں درخواستوں کے زائد المیعاد ہونے کی وجوہات کے حوالے سے بھی کوئی درخواست چیف کورٹ میں دائر بھی نہیں کی گئی ، فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چیف جج چیف کورٹ کو اس معاملے میں بطور الیکشن ٹریبونل کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا ، درخواست گزار عبداللہ بیگ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چونکہ میر سلیم ڈیفالٹر ہے اس لئے ان کی جگہ مجھے ممبر اسمبلی تسلیم کیا جائے جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ چونکہ میر سلیم کیخلاف دھاندلی کی شکایت نہیں ہے اس لئے حلقے کے لوگوں کو اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا عدالت نے جی بی ایل اے 6 ہنزہ 30میں ضمنی الیکشن کا حکم دیدیا، واضح رہے کہ جی بی ایل اے فور سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی منتخب ہوئے تھے ان کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے نتیجے میں ان کے بیٹے میر سلیم نے کامیابی حاصل کی تھی اب اسی حلقے میں دوسری بار ضمنی الیکشن ہوں گے۔

daily k2

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location
طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه