روحانیت نیوز(ترجمان) حسینیہ کمیٹی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم میں مجلس شہادت امام حسن (ع) عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام محمد قاسم حیدری نے حضرت امام حسن کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ مجلس میں حوزہ علمیہ قم  میں مقیم علماء اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

حسینیہ کمیٹی کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں عشرہ محرم الحرام کے مجالس جاری ہے۔ خمسہ اول سے جناب حجت الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی صاحب نے خطاب کی۔ انہوں نے توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوءے عقیدہ توحید پر مکمل روشنی ڈالی۔

سلسلہ مجالس تیرہ محرم الحرام تک جاری رہیں گے۔ اور ہر روز مختلف مقررین خطاب فرمایین گے۔

حسینیہ بلتستانیہ میں شہادت امام ہادی علیہ السلام کی  مناسبت سے عزاداری  + تصویری رپورٹ

حسینیہ بلتستانیہ میں شہادت امام ہادی علیہ السلام کی  مناسبت سے عزاداری  + تصویری رپورٹ

حسینیہ بلتستانیہ میں شہادت امام ہادی علیہ السلام کی  مناسبت سے عزاداری  + تصویری رپورٹ

ایران قم (ترجمان) حسینیہ بلتستانیہ ایران قم میں حسینیہ کمیٹی کے زیراہتمام جشن عید غدیر خم منعقد ہواجشن غدیر میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب اور علماء کی کثیر تعدادنے  شرکت کی۔ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقدہ جشن سے حجت الاسلام ولمسلمین استاد یوسف عابدی،حجت الاسلام غلام محمد مقدسی،حجت الاسلام ممتاز علی خاتمی اور حجت الاسلام رضوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ واقعہ غدیر تمام مسلمانوں کی مستند کتابوں میں تواتر سے لکھا گیا ہے اور تمام مسلم فقہا نے حدیث غدیر میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس دن اللہ کے نبی نے امام علی کو اپنے نائب اور اللہ کا ولی قرار دیدیا، اور اعلان ولایت کے ساتھ ہی اس موقع پر اللہ نے وحی کے ذریعے اپنے رسول کو دین کی تکمیل اور اسلام سے راضی ہونے کی نوید سنائی،گویا یہ ثابت ہوا کہ علی کی ولایت کے اقرار سے دین کامل ہوتا ہے ۔بلتستان کے نامور منقبت خوان حجج الاسلام نادم شگری،افضل ایمانی،بشارت امامی،قاری شبیر اور دیگر منقبت خوانون نے حضرت علی (ع) کی شان میں مدحت سرائی کی۔جشن کے آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے  اختتامی خطاب کیا ۔ سیکرٹری کے فرائض حجت الاسلام احمد ضمائری انجام دے رہے تھے حسینیہ جدید کے افتتاح کے موقع پر حسینیہ کمیٹی کے صدر حجت الاسلام شیخ ارشاد حسین مطھری نے  جشن غدیر کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ حسینیہ بلتستانیہ تمام طلاب ،علماء اور مومینن کی زحمتون کا نتیجہ ہے جس کا حسینیہ کمیٹی از تہہ دل شکرگزار ہیں۔

حضرت بی بی زینب ؑ کی ولادت کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ میں جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا ۔

محفل جشن کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا جس کے بعد مدح خوانوں نے شان بی بی زینب میں منقبت خوانی کی۔ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ محمد علی جوہری نے حضرت سیدہ زینبؓ کی سیرت اور واقعہ کربلا کے بعد یزید کے دربار میں ان کی جرات اور لہجہ حیدری میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے پر روشنی ڈالی گئی اور کہا کہ استقامت، عبادت، ایثار، جہاد اور حمایت دین کا جو مظاہرہ حضرت سیدہ زینبؑ نے فرمایا وہ غیر مثالی ہے۔

آخر میں دعاء امام زمانہ کے ساتھ اس پر وقار جشن کا اختتام ہوا۔ 

hazrat e zainab

ذیلی زمرے

Choose Language

جامعه روحانیت کی خبریں

حسینیہ بلتستانیہ قم

مشاہدات

آج603
کل1185
اس هفته603
اس ماه32900
ٹوٹل مشاهدات656469

7
Online

پیر, 25 جون 2018 13:53
.Copyright © jrbpk Institute. All rights reserved
Designed by Islamic Medias Software Team