"امام جعفر صادق(ع) مشہور امام ہیں اور بارہ آئمہ میں سے ایک ہیں، بڑے ثقہ، فقیہ اور حافظ تھے۔ امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے شیخ ہیں۔ امام بخاری کو پتہ نہیں کیا شبہ ہوگیا کہ وہ اپنی صحیح میں ان سے روایت نہیں کرتے اور یحیی ابن سعید قطّان نے تو بہت بے ادبی کی ہے جو کہتے

ہیں "فی نفسی منہ شی و مجالد احبّ الیّ منہ"۔ (یعنی ان کی طرف میرے دل میں برائی ہے اور میں مجالد کو ان سے زیادہ پسند کرتا ہوں) حالانکہ مجالد کو امام (صادق) کے سامنے کیا رتبہ؟ ایسی ہی باتوں کی وجہ سے اہلسنّت بدنام ہوتے ہیں کہ ان کو آئمہ اہلبیت(ع) سے کچھ محبّت و اعتقاد نہیں۔ اللہ تعالی رحم کرے امام بخاری پر کہ مروان و عمران بن حطّان اور کئی خوارج سے تو انہوں نے روایت کی لیکن امام جعفر صادق(ع) کو جو فرزند رسول ہیں ان کی روایات میں شبہ کرتے ہیں۔"

(لغات الحدیث: جلد 1 ص61)

ہمارے اہلسنّت بھائی اہل بیت(ع) کی عظمت کو مانیں، اور یہ صرف زبان سے نہ ہو بلکہ عمل سے ہو۔ حدیث اور فقہ اہل بیت(ع) کے در سے لیں کیونکہ بڑے بڑے زعماء و علماء نے ان کے در سے رجوع کیا ہے۔

خاکسار: ابوزین الہاشمی

 

 

 

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه