شیعیان آل محمد(ص) کو امام(ع) کی شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کا جنازہ اٹھایا اور عقیدت و احترام کے ساتھ قبرستان قریش میں سپرد خاک کیا۔ جہاں آپ کا حرم مطہر آج بھی زیارتگاہ خاص و عام ہے۔
امام رضا علیہ السلام نے امام کاظم(ع) کی زیارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: "من زار قبر أبي ببغداد كمن زار قبر رسول الله (صلى الله عليه وآله) وقبر أمير المؤمنين (صل) إلا أن لرسول الله ولأمير المؤمنين صلوات الله عليهما فضلهما"؛(ترجمہ: جس نے بغداد میں میرے والد [امام کاظم(ع)] کی قبر کی زیارت کی گویا اس نے رسول خدا(ص) اور امیر المؤمنین(ع) کی زيارت کی ہے۔ سوا اس کے کہ رسول خدا(ص) اور امیرالمؤمنین(ع) کی اپنی خاص فضیلت ہے)۔ نیز حسن بن الوشاء کہتے ہیں: "سألته عن زيارة قبر أبي الحسن (عليه السلام) مثل قبر الحسين (عليه السلام)؟ قال: نعم"۔(ترجمہ: میں نے امام رضا(ع) سے پوچھا: کیا امام ابوالحسن (امام کاظم) کی قبر کی زيارت کا ثواب زیارتِ قبرِ حسین(ع) کے برابر ہے؟ فرمایا: ہاں)کلینی، الکافی، ج 4، ص 583.

 

 

 

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه