حدیث ۱- قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” ما یصنع الصائم بصیامہ اذا لم یصن لسانہ و سمعہ و بصرہ و جوارحہ “

ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں: ” اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے “۔

حدیث۲. قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :” یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰھی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیہ “

ترجمہ :حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :” اے علی مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ آپ سے ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی قدرت سے باہر ہے “۔

حدیث(۳(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” الزم عجلھا فان الجنة تحت اقدامھا “

ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :” ماں کے پیروں سے لپٹے رہو ( ماں کا احترام کرو)  اس لئے کہ جنت انہیں کے پیروں کے نیچے ہے “۔

حدیث(۴(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” خیر للنسا ان لا یرین الرجال و لا یراھن الرجال “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زھرا (ع) فرماتی ھیں :

” عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں “۔

حدیث(۵(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

”حبب الٰھی من دنیاکم ثلاث : تلاوة کتاب اللہ و المنظر فی وجہ رسول اللہ

و الانفاق فی سبیل اللہ “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” میرے نزدیک تمہاری اس دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: تلاوت قرآن مجید ، زیارت چہرہ رسول خدا  اور راہ خدا میں انفاق “۔

حدیث(۶(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” من اصعد الی اللہ خالص عبادتہ اھبط اللہ عزو جل الیہ افضل مصلحتہ “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” ہر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوندعالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے “۔

حوالہ :

۱۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۲۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۳۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۴۔ تحف العقول ص ۹۶۰

۵۔ تحف العقول ص۹۶۰

۶۔ تحف العقول ص۹۶۰

بشکریہ http://urdu.sahartv.ir

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه