- تفصیلات
- تحریر Ahmad
- زمرہ: جامعہ روحانيت بلتستان
- مشاہدات: 832
سرکاری اداروں میں چھپے ضیاء الحق کی باقیات یہاں کے محب وطن شہریوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں
سید احمد رضوی
روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کہا کہ خطہ بے آئین میں آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کھلی ریاستی دہشتگردی ہے ، ۷۱سالوں سےبنیادی شہری حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے باسی اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ علمائے کرام سمیت بہت سارے ملت کا درد رکھنے والے دانشور اسی جرم میں پابند سلاسل ہوچکے ہیں۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا کہنا تھا کہ ارباب اقتدار کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی گرفتاریوں سے ملت کے جذبات ٹھنڈے ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ سرکاری اداروں میں چھپے ضیاء الحق کی باقیات یہاں کے محب وطن شہریوں پر مختلف الزامات کے ذریعے انہیں آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی دانستہ کوشش کررہی ہیں۔ ہم انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر نہیں بلکہ ان کے حقوق کی فراہمی کے ذریعے ہی ان کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔
- تفصیلات
- تحریر JRB PK
- زمرہ: جامعہ روحانيت بلتستان
- مشاہدات: 857
مورخہ ۱۸ جنوری 2019 بروز جمعہ جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام آٹھویں علمی و تحلیلی نشست کا انعقاد ہوا۔ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت مستشرقین کی نگاہ میں، کے عنوان سے یہ نشست منعقد ہوئی۔ خطیب محترم جناب حجت الاسلام محمد عسکری ممتاز نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔
- تفصیلات
- تحریر JRB NEWS
- زمرہ: جامعہ روحانيت بلتستان
- مشاہدات: 809
مورخہ 17 جنوری 2019 بروز جمعرات بلتستان سے ایران عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے آئے ھوئے اساتید کے ساتھ جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے صمیمی نشست کا انعقاد کیا گیا.
- تفصیلات
- تحریر JRB NEWS
- زمرہ: جامعہ روحانيت بلتستان
- مشاہدات: 397
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی حوزہ علمیہ قم میں ایک عظیم اُستاد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی ایک اہم ترین ستون تھے۔
سید احمد رضوی
روحانیت نیوز(قم) صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمود ہاشمی شاہرودی سے انکے دفتر میں انکے فرزند حجت الاسلام ۔۔۔ اور ان سے ملاقات
اس ملاقات میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے آیت اللہ شاہرودی کے انتقال کو عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقیہ عالی قدر اور تشخیصِ مصلحتِ نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمود ہاشمی شاہرودی رضوان اللہ علیہ) کی رحلت عالم اسلام میں تمام لوگوں کے لیے رنج و الم کاسبب بنا, اُن کی علمی خدمات، اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ کے لیے اُن کی مختلف فقہی، اصولی اور قانونی قابلِ قدر خدمات ہیں۔
مرحوم حوزہ علمیہ قم میں ایک عظیم اُستاد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی تنظیم میں ایک اہم ترین ستون تھے انہوں نے اپنے بہت سے علمی آثار اور برکات (ہمارے درمیان) چھوڑ کر گئے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے آیت اللہ شاہرودی کے فرزندوں کی خدمت میں پاکستان کے عوام اور علماء کرام کی طرف سے تسلیت پیش کی.
اس موقع پر آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے فرزند نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آیت اللہ ہاشمی مرحوم ہمیشہ دینی طالبعلوں کے لئے ہمیشہ تاکید کے ساتھ نصیحت کرتے تھے کہ نماز شب ترک نہ کریں اور کئی سال جو میں نے بھی انکے ساتھ گزارے ہیں مجھے یاد نہیں کہ انھوں نے بھی ایک دن بھی نماز شب نہ پڑھی ہو حتی جب مرحوم ہسپتال میں داخل تھے تب بھی سخت بیماری کے باوجود نماز شب ترک نہیں کرتے تھے۔