مجلس جامعہ روحانیت بلتستان کے  اسپیکر کے لئے   4افراد نے بعنوان  امیدوار  اور 3  افراد نے ڈپٹی اسپیکر انتخابات میں حصہ لیا  اور داخلی الیکشن کے بعد دوسال کے لئے حجۃ الاسلا م مبشر حسن مقدسی اسپیکر اورحجۃ الاسلام سید بشارت موسوی تھگسوی ڈپٹی اسپیکر جامعہ روحانیت بلتستا ن پاکستان  منتخب ہوگئے ہیں۔

جامعہ روحانیت کے دستور  کے مطابق اجرائی کاموں کے مکمل اختیارات صدر جبکہ قانون گذاری  کا حق مجلس کے پاس ہے۔

 

سابق صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی  اور موجودہ صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے  اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارک باد دیتے ہوئے قم میں زیر تعلیم بلتستان کے تمام علما اور طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو در پیش  چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے جو کہ پاکستان میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

Posting comment as a guest.
0 Characters
Attachments (0 / 3)
Share Your Location

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  Etaa

طراحی و پشتیبانی توسط گروه نرم افزاری رسانه