تازہ ترین

آئندہ ماہ زیارات پر جانیوالے زائرین کو بحری راستہ سے ایران پہنچایا جائیگا

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران جانے والے زائرین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لئے آئندہ ماہ کراچی سے ایران کی بندرگاہ چابہار تک ایک کروز سروس شروع کی جا رہی ہے جو کہ بحری راستے سے عازمین زیارات کو ایران پہنچائے گی۔

شئیر
52 بازدید
مطالب کا کوڈ: 270

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے زائرین کو بحری کروز کے ذریعے کراچی سے چابہار پہنچایا جائے گا۔ تاہم ابھی چابہار سے آگے زائرین کو مقامات مقدسہ تک پہنچانے کے لئے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایرانی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ اس بات چیت کے حوالے سے دفترخارجہ نے ابھی کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں تاہم جب وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان روابط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ایرانی بندرگاہ چابہار تک سفر کے حوالے سے تو معاملات طے ہو چکے ہیں۔ تاہم چابہار سے آگے کے سفر کے لئے وزارت خارجہ اور ایرانی حکام رابطہ میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس بحری راستہ کے لئے خصوصی پسنجر کروز سروس شروع کی جا رہی ہے۔ اس سارے سفر میں 2 دن سے لے کر 48 گھنٹے صرف ہوں گے۔ جس کے بعد زائرین بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ پائیں گے۔ اس سہولت ک ذریعے زائرین کو ایران و عراق زیارات پر جانے کے لئے ایک محفوظ راستہ فراہم کرنے کی غرض سے یہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ اس سفر میں ہر مسافر 120 کلو سامان اپنے ہمراہ لے جا سکے گا جبکہ اس کے کرایے بھی ہوائی سفر کے کرایوں کی نسبت کم ہوں گے۔ جس کے باعث کم آمدنی والے زائرین کو بھی زیارات کا موقع میسر آئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *