
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ آرمی چیف نے آفتاب احمد کی موت کے حوالے سے سچ سامنے لانے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا بھی حکم دیا۔
