آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بعض شیعہ علماء کی تقاریر پر پابندی عائد
آل خلیفہ کی حکومت نے بحرین کے بعض شیعہ علماء پر مساجد میں تقریر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت انصاف اور وزارت داخلہ نے اپنے مخالفین کو کچلنے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے
علامہ سید کامل الہاشمی ، علامہ شیخ محمد المنسی اور علامہ شیخ عادل الحمد پر اخلاقیات اور دینی گفتگو کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کو دارالحکومت منامہ کی مساجد میں تقریر کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ ان علماء نے واعظین کے لۓ وضع کردہ حکومتی قوانین سے بے اعتنائی برتی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے مخالفین نے بحرینی حکومت کی جانب سے سنہ دو ہزار چودہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے انتخابات کے موقع پر تشدد آمیز پالیسیوں میں شدت پیدا کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت اپنے ان اقدامات کے ذریعے عدل و مساوات کی بنیاد پر ایک جمہوری حکومت کی تشکیل اور لوگوں کو ان کے سیاسی حقوق دیۓ جانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید