تازہ ترین

آپ کی حکیمانہ ہدایات قوم کے خادمین کے لیے مشعل راہ ہیں: صدر روحانی

ایرانی صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خصوصی خط میں کہا ہے کہ امام خامنہ ای کی موثر اور حکیمانہ ہدایات ایرانی قوم کے خادمین اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں.

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1902

 صدر ‘حسن روحاني’ نے بدھ كے روز ولی امرالمسلمین امام’سيد علي خامنہ اي’ كے نام اپنے خط ميں نئے ايراني سال كے پہلے دن ميں ان كي جانب سے دي جانے والي ہدايات اور اہم احكامات كا شكريہ ادا كيا.انہوں نے قائد انقلاب كي جانب سے نئے ايراني سال كو مزاحمتي اقتصاد: قومي پيداوار اور روزگار كا سال قرار دئے جانے كو نہايت اہم قرار ديتے ہوئے كہا كہ يقينا آپ كي حمايت اور پشت پناہي كے ذريعے حكومت كو اقتصادي ترقي اور روزگار كے مواقع ميں اضافے كے لئے مدد ملے گي.صدر روحاني نے اس بات پر زور ديا كہ موجودہ حكومت مزاحمتي اقتصاد پاليسي كے مكمل نفاذ پر سنجيدہ ہے اور اس حوالے سے ہم اندروني پيداوار اور غيرتيل مصنوعات كي درآمدات ميں اضافے اور برآمدات ميں كمي لانے كے لئے پُرعزم ہيں.

انہوں نے كہا كہ نئے ايراني سال كي كابينہ كي پہلي نشست ميں ولی امرالمسلمین امام خامنہ ای كي ہدايات كے مطابق، اندروني پيداوار اور روزگار كے حوالے سے اہم قومي فيصلے كئے جائيں گے اور اس حوالے سے تفصيلي رپورٹ آپ كي خدمت ميں پيش كي جائے گي.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *