تازہ ترین

آیت الله مصباح یزدی: محبت اهل بیت اتحاد اسلامی کی بنیاد ہے

امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذمہ دار آیت الله مصباح یزدی نے الازھر یونیورسٹی کے فقہ مقارن سیکشن کے ذمہ دار شیخ احمد محمود کریمہ سے ملاقات کی ۔

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 740

انہوں نے اس ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سارے اہلسنت، اهل بیت اطھار علیھم السلام کے عاشق ہیں کہا: محبت اهل بیت علیھم السلام ہی اتحاد اسلامی کی بنیاد ہے اور اسی بنیاد پر قران کریم نے فرمایا کہ «قُلْ لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبى ، ای رسول اپنی امت سے کہدو کہ میں محبت اہلبیت (ع) کے سوا تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا » ۔
آیت الله مصباح یزدی ںے ایک مصری عالم دین سے ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کیا اور کہا: میں نے ان کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بہت سارے مصری، اہلبیت علیھم السلام کے ماننے والے ہیں تو انہوں ںے مجھے جواب میں کہا تھا کہ ہم فقط اہلبیت علیھم السلام کو مانتے ہی نہیں ہیں بلکہ اہلبیت علیھم السلام کے عاشق و فدائی ہیں ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے شیعہ و سنی کے مابین اختلاف کو شیطانی چال جانا اور کہا: شیطان انس و جن دونوں ہی اس کوشش میں ہیں کہ جھوٹی افواہوں کے ذریعہ مسلمانوں کے آپسی رابطہ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دین اسلام امانت کے طور پر مسلمانوں کے سپرد کیا گیا ہے کہا: فقط جو لوگ اس امانت کے اہل ہیں انہیں یہ امانت ملے گی ، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ اسلام کو سمجھنے میں ہماری مدد کرے اور غلط افکار سے ہمیں نجات دے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *