تازہ ترین

آیت اللہ سیستانی کی موصل میں فوجی آپریشن کو مکمل ہوشیاری سے جاری رکھنے پر تاکید

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل آپریشن میں سرگرم عراقی افواج سے کہا ہے کہ وہ ہوشیاری سے کام لیں۔ آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل میں عراقی افواج کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد دی اورعام شہریوں کی حمایت اور پیش قدمی جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 589

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل آپریشن میں سرگرم عراقی افواج سے کہا ہے کہ وہ ہوشیاری سے کام لیں۔

آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل میں عراقی افواج کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد دی اورعام شہریوں کی حمایت اور پیش قدمی جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موصل شہر میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کے ساتھ انتہائی نرمی کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔ آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل کے عوام سے بھی درخواست کی کہ سیکورٹی افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس ذریعے شہر سے داعش  دہشت گردوں کے خاتمے کی راہ ہموار کریں۔

واضح رہے کہ عراقی فوجیوں کی پیش قدمی موصل کی جانب جاری ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق، عراقی فضائیہ نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں تلکیف کے علاقے میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ، جو “موصل کے ڈپٹی گورنر” سے موسوم تھا ، کو نشانہ بنایا۔

ادھرعراقی فوج کے ایک اسنائیپر نے داعش کے ایک جلاد کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ ایک نوجوان کی گردن اڑانے جا رہا تھا۔ دوسری جانب داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے جنوب میں واقع الشورہ کے تین سو عام شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں نے موصل کے جنوبی مضافات میں پندرہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔ واضح رہے کہ موصل شہر کی آزادی کا آپریشن شروع ہونے کے بعد سے داعش دہشت گردوں نے اپنی انتہاپسندانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

abna.ir

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *