تازہ ترین

آیت اللہ شیخ باقر مقدسی دامہ ظلہ سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور کابینہ کی ملاقات

13 نومبر 2024 بروز بدھ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ استاد حوزہ علمیہ حضرت آیت اللہ شیخ باقر مقدسی دامہ ظلہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا آغاز تلات کلام پاک سے ہوا۔ اور دبیر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام سجاد شاکری نے نئی […]

شئیر
57 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10386

13 نومبر 2024 بروز بدھ کو جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے اپنی کابینہ کے ساتھ استاد حوزہ علمیہ حضرت آیت اللہ شیخ باقر مقدسی دامہ ظلہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا آغاز تلات کلام پاک سے ہوا۔ اور دبیر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام سجاد شاکری نے نئی کابینہ کا تعارف پیش کیا۔
بلتستان کے اس بزرگ عالم دین نے جامعہ روحانیت کے صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ پرعزم اور جوان صدر کا انتخاب ہوا ہے اور اسی حساب سے کابینہ بھی مناسب انتخاب کیا ہے۔ امید ہے نئے صدر اور کابینہ جامعہ روحانیت کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کابینہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: نہ علم تنہا کافی ہے اور نہ ہی تجربہ و عمل کافی ہے بلکہ یہ دونوں ساتھ ہو تو انسان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایک اور اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم عام طور پر فرصت ہاتھ سے نکل جانے کے بعد افسوس کرتے ہیں جو ایک اشتباہ ہے۔ جامعہ روحانیت کی زمہ داری آپ سب کے لیے ایک فرصت ہے اس فرصت سے کماحقہ استفادہ کرنا چاہئے۔
جامعہ روحانیت کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ روحانیت کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلاب کی توجہ کو تفقہ فی الدین کی طرف مبذول کرائے کیونکہ دینی مبانی کے مطابق طلاب کی اصل ذمہ داری تفقہ فی الدین ہے باقی ساری فعالتیں ضروری ہیں لیکن اصل ہدف نہیں ہے۔
انہوں نے نئے صدر اور کابینہ کو ایک اہم ذمہ داری کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا: اس پیلٹ فارم کا ایک خاص وقار اور عزت ہے اسے داغدار ہونے نہ دیں۔ اس وقار کی حفاظت عدل و انصاف اور اصول و قوانین کی رعایت سے ممکن ہوگی اور تبعیض و تعصب اسے گزند پہنچائے گی۔
آخر میں انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا:یقینا آپ سب ملکر اس پلیٹ فارم کو بہترین انداز میں چلائیں گے اور ہماری دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے آپ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کےلیے تیار ہیں۔
ملاقات کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے آیت اللہ شیخ باقر مقدسی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور وقتاً فوقتاً جامعہ روحانیت کی بہتری کے لئے ان سے رہنمائی لیتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *