تازہ ترین

آیت اللہ علوی گرگانی: بدر و خیبر کا بغض و کینہ دوبارہ سامنے آ رہا ہے

 آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے پیش نظر ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان کا مکمل ترجمہ یہ ہے:

شئیر
47 بازدید
مطالب کا کوڈ: 350

بسمہ تعالیٰ
قال الله تعالی ان تنصروا الله ینصرکم و یثبت اقدامکم
ہم ایسے حالات میں جی رہے ہیں کہ بدر و خیبر کا بغض و کینہ دوبارہ سامنے آ رہا ہے دشمنان اہل بیت (ع) مختلف طریقوں سے حریم اہل بیت(ع) کی شان میں گستاخیاں کر رہے ہیں۔ کبھی کفر اور توہین پر مبنی باتوں کے ذریعے اور کبھی اہل بیت اطہار(ع) کے روضوں پر حملوں کے ذریعے اپنی دشمنیوں اور نفرتوں کا اظہار کر رہے ہیں اور آج ایسے حالات ہیں کہ اموی دین کے ماننے والے امامین عسکریین(ع) اور دیگر ائمہ کے روضوں کو گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
میں تمام شیعیان عالم اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں سے تقاضا کرتا ہوں کہ ان مبارک راتوں مخصوصا شب پندرہ شعبان کہ جو شب قدر کے ہم پلہ ہے اور نزول رحمت و قبولیت دعا کی شب ہے میں شب بیداری کر کے خضوع و خشوع کے ساتھ بارگاہ رب العزت میں دست بدعا ہوں اور حریم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرنے والوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جو لوگ اہل بیت(ع) کے دین اور اہل بیت (ع) کے روضوں کا دفاع کرنے کی راہ میں احساس ذمہ داری کر رہے ہیں بارگاہ خداوندی میں عظیم اجر و ثواب کے مالک ہوں گے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *