تازہ ترین

آیت اللہ نمر کی سزائے موت کے حوالے سے مراجع عظام کا سعودی حکام کو انتباہ

قم کے مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت کے حکم کی تائید کئے جانے پر سعودی حکام کو خبردار کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعصب آمیز اقدامات سے اپنے ملک کو بحران کا شکار نہ بنائیں۔ […]

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1202

قم کے مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت کے حکم کی تائید کئے جانے پر سعودی حکام کو خبردار کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعصب آمیز اقدامات سے اپنے ملک کو بحران کا شکار نہ بنائیں۔

انہوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے صرف تعصب کی بنا پر آیت اللہ نمر اور کئی دیگر مظلوم شیعوں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

مراجع عظام نے سعودی حکام کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کو اس طرح کے غیر انسانی اور غیر شرعی اقدامات کے ذریعے بحران کا شکار نہ بنائیں اور یاد رکھیں کہ سعودی عرب کے آزادی طلب اور بزرگ علماء کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک بھاری نقصان کا حامل ہو گا۔

انہوں نے سعودی حکام کے کردار کو تنقید کا نشابہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام صرف بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں لیکن حقیقت میں امریکہ اور اسرائیل کی نوکری کر رہے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *