تازہ ترین

آیت اللہ نوری ہمدانی وہابیوں کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار

آیت اللہ نوری ہمدانی نے آٹھ شوال جنت البقیع کے انہدام کی برسی کے موقع پر وہابیوں کے اس ناجائز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وہابیوں کو منطقی طور پر مناظرے کی دعوت دی ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام میں آیا ہے کہ آٹھ شوال کا دن بیدار ضمیر مسلمانوں اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے غم کو تازہ کر دیتا ہے۔

شئیر
36 بازدید
مطالب کا کوڈ: 658

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ یہ اقدام اس ناجائز فرقے کے ہاتھوں انجام پایا ہے جو قرآن اور سنت کے برخلاف قبروں پر مقبرے تعمیر کرنے اور ان کی زیارت کرنے کو شرک سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اس فرقے کو اسلام کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار اعلان کر چکے ہیں کہ منطقی طریقے سے تمام مسائل پر فرقہ وھابیت سے مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہابیوں کی کتابوں سے انہیں جواب دیں گے۔ لیکن یہ فرقہ کبھی بھی حاضر نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ تشدد پسندانہ کاروائیوں کے ذریعے اسلام کو بدنام کر رہا ہے اور وحشیانہ طریقے سے مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پیغمام میں مزید آیا ہے کہ فرقہ وہابیت کے ہاتھوں تباہ ہونے والے تمام اسلامی مقدسات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں کو ان مسائل کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق کی دعوت دیتے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *