تازہ ترین

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر رہبر معظم کے پیغام کا اردو ترجمہ

حضرت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ رفسنجانی کی رحلت پر دیا ہوا پیغام کا اردو ترجمہ
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
    نہایت افسوس کے ساتھ اپنے پرانے دوست، ہمسنگر، انقلاب اسلامی کے مبارزات کے ساتھی، اور جمہوری اسلامی کے دور کے کئی سال کے ساتھی جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای حاج شیخ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی خبر کو دریافت کیا ۔ ایسے ہمرزم اور ساتھی کی جدا‎ئی کہ جسکے آغاز اور  ہمراہی کا انسٹھ سال بیت گئے ہیں بہت سخت اور جان لیوا ہے۔ کتنی سختیاں اور مشکلات ان دسیوں سال میں ہم پر آن پڑیں کتنی ہمدلی اور ہمفکری نے ہمیں ایک دوسروں کے ساتھ ایک ہی راستے پر گامزن کیا اور سعی و تلاش اور صبر و تحمل کا باعث بنا

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1154

ان سالوں میں ان کی نہایت تیزبینی اور کم نظیر صمیمیت ان کے تمام ساتھیوں اور بالخصوص میرے لیے ایک مطمئن تکیہ گاہ شمار ہوتی تھی۔ اس طولانی مدت میں بعض دفعہ نظری اختلافات یا متفاوت اجتہادات بھی اس دوستی کو ختم نہ کرسکیں جس کا آغاز کربلاے معلی بین الحرمین سے ہوا تھا اور خناسوں کے وسوسے ان آخری سالوں میں اس اختلاف نظر سے پوری شد و مد کے ساتھ اپنا فا‎ئدہ لینا چاہتے تھے، لیکن میرے نسبت انکی محبت کی گہرا‎ئی میں خلل نہیں ڈال سکے
وہ شہنشاہ کی ستم کے خلاف مبارزوں میں سے پہلی نسل کے کم نظیر نمونہ، اس پر خطر اور پر افتخار راستے کے رنج دیدوں میں سے ہیں۔ کئی سال جیل میں رہنا اور ساواک کی آزار و ازیت کو تحمل کرنا اور ان سب کے سامنے مقاومت اور ثابت قدمی دکھانا اور پھر دفاع مقدس کے دوران عظیم عہدوں پر فا‎ئز رہنا، مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر، مجلس خبرگان کی صدارت وغیرہ اس قدیمی مبارز کی پر فراز ونشیب زندگی کے اہم لمحات ہیں۔
ہاشمی کے جانے کے بعد میں کسی ایسی شخصیت کو نہیں جانتا ہوں جس کے ساتھ اس تاریخ ساز دور کے نشیب و فراز میں اتنا طولانی مدتی اور مشترکہ تجربہ ہو۔
اب یہ سن رسیدہ مبارز اللہ کے حضور اپنی سعی کو شش اور مختلف اعمال سے بھرا فا‎ئل لیے جا رہا ہے اور یہ ہم جمہوری اسلامی کے تمام مسئولین  کی سرنوشت ہے۔
اللہ تعالی سے صمیم قلب کے ساتھ ان کے لیے مغفرت اور رحمت نیز عفو الہی کی تمنا کرتا ہوں اور انکی ہمسر گرامی، اولاد، بھا‎ئی اور دوسرے پسماندگان کو تسلیت عرض کرتا ہوں۔
اللہ تعالی ہماری اور انکی مغفرت کرے۔
سید علی خامنہ ای
19 دی ماہ 1395

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *