تازہ ترین

آیت اللہ یزدی کی وفات، ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کے لئے رنج و غم کا باعث بنی ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے خبرگان کونسل کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے چیرمین آیت اللہ محمد یزدی کی وفات پر رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ یزدی […]

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5630

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے خبرگان کونسل کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے چیرمین آیت اللہ محمد یزدی کی وفات پر رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ یزدی ایک مایہ ناز عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی مجاہدت اور خدمت میں گزاری اور پارلیمنٹ کی رکنیت، چیف جسٹس، خبرگان کونسل کی رکنیت اور حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی اعلی کونسل کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ یزدی کی وفات، ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کے لئے رنج و غم کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے آیت اللہ یزدی کے بلندی درجات کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *