عراق کی نیوز ایجسنی’’نون‘‘ نے بغداد سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج کی کاروائیوں میں داعش کے سب سے بڑے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
اس نیوز ایجنسی نے اس ڈائیور کا نام نہ لیتے ہوئے خبر دی ہے کہ وہ داعش کے دیگر افراد کے ساتھ ہلاک ہوا ہے۔
اس نیوز ایجنسی نے مزید اطلاع دی ہے کہ تکفیری گروہ داعش نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرد نشین علاقوں زورمغار، الزیادہ اور البیاضیہ پر حملے کر کے ان علاقوں کے رہنے والوں پر فائرنگ کی ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے بعض لوگوں کو ذبح کر دیا جبکہ ۱۰ مسن افراد کو گولی مار کر ان کے جسدوں کو مثلہ کر دیا۔
