تازہ ترین

ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، صدر ممنون حسین

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3802

صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے خیال میں ملک کے مختلف اداروں کے درمیان رابطوں کی کمی ہے ،عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے دور کرنے ضروری ہیں، ریاست پر اعتماد میں اضافے کے لیے عوامی مسائل کا حل ضروری ہے، قومی وسائل کا ضیاع بدعنوانی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

صدر نے کہا کہ ادارے  آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے جب کہ اداروں کے درمیان اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کیا جائے تو بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے خارجہ تعلقات کے شعبے میں نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کا قیام ایک تاریخی واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *