تازہ ترین

ارکان کابینہ جامعہ روحانیت بلتستان کا اجلاس


مورخہ 29 اپریل 2019 بروز پیر مرکزی دفتر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان میں زیر صدارت حجت الاسلام سید احمد رضوی کابینہ ج ر ب کا تیسرا رسمی اجلاس منعقد ھوا.
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ھوا.

شئیر
29 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5283

طے شدہ ایجنڈے کے تحت ارکان کابینہ نے مختلف امور پر بحث و گفتگو کی.
کابینہ کے شعبہ جات کے مسئولین نے ماہ مبارک رمضان اور تعطیلات میں انجام دی جانے والی مختلف علمی, ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا.
بلتستان کی سطح پر قرآن سینٹرز کے اساتید کے لیے تربیتی ورکشاپس, خواتین کے لیے حجاب, دینی و ثقافتی امور پر مشتمل سیمینارز, مختلف مراحل میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کے لیے اخلاقیات اور قرآن سے متعلق تربیتی ورکشاپس وغیرہ کا اھتمام کیا جائے گا. اور قم المقدس کی سطح پر طلاب کے درمیان فرھنگ دعا اور دعا خوانی کی ترویج کے لیے ماہ مبارک رمضان میں ادعیہ پر مشتمل کتاب خوانی کا مقابلہ, فرزندان طلاب کے امتحانات کی بہتر تیاری کے لیے تقویتی کلاسز, قرآنی کلاسیں و دیگر امور کی انجام دھی کے سلسلے میں بات چیت ھوئی.
آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے ارکان کابینہ کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ج رب کے مقدس اور بابرکت پلیٹ فارم سے انجام پانے والے علمی و فرھنگی امور کو پہلے سے زیادہ منظم, مفید اور وسیع سطح پر انجام دینے پر زور دیا.
دعائے امام زمانہ(عج)کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ھوا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *