تازہ ترین

اسلامی انقلاب کی کامیابی دنیا میں سیاسی اورثقافتی حرکتوں کا نقطہ آغازتھا؛ حجۃ الاسلام ابوالفضل ساجدی

امام خمینی انسٹیٹیوٹ کےعلمی بورڈ کے رکن نے کہا ہےکہ اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی دنیا میں اسلامی انقلاب کی سیاسی اورثقافتی حرکتوں کا نقطہ آغاز تھا کہ جو پوری دنیا میں اسلامی انقلاب کی مدد سے شیعہ ثقافت کے فروغ کا سبب بنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی انسٹیٹیوٹ کےعلمی بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام ابوالفضل ساجدی نے قم میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران عشرہ فجرانقلاب اسلامی کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ بشریت کی تبدیلی اوردنیا کا ایک تاریخی نقطہ اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی تھا کہ جو دنیا میں سیاسی اورثقافتی حرکتوں کا نقطہ آغاز بن گیا ہوا ہے۔

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1332

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی ایک برکت عالمی ذرائع کی جانب سے حکمرانوں اورسیاستدانوں کی جہالت اوران کے ظلم وستم کی دیوارکا ٹوٹنا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلامی انقلاب اللہ تعالیٰ کی ایک اہم ترین نعمت ہے کہ جس کی حفاظت کے لیےلوگوں کی ہمہ جہت حمایت اورکوشش کی ضرورت ہے۔

حجۃالاسلام ساجدی نے کہا ہےکہ اسلامی انقلاب عالم اسلام میں شیعہ کی حقیقت کے تعارف کا سبب بنا ہے اوراسلامی انقلاب کی مدد سے پوری دنیا میں شیعہ ثقافت کی ترویج ہوئی ہےکہ جو پوری تاریخ میں گوشہ نشینی کا شکارتھی۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس انقلاب نے لوگوں کے سامنے شیعہ کے حقیقی چہرے کا ایک حصہ پیش کیا ہے اوراہل بیت اور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے تشیع کے آئیڈیلز کا تعارف کروایا ہے۔

امام خمینی انسٹیٹیوٹ کےعلمی بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ اس انقلاب کا ایک اہم کارنامہ اسلام کے سماجی پہلو کا تعارف ہے اوراس نے لوگوں کے سامنے دین کا تعارف کروایا ہےاورثابت کیا ہے کہ دین اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک ہے اوراگران سے صحیح استفادہ کیا جائے تو ایک شخص ترقی کی منزل پرفائز ہوسکتا ہے۔ 

اسلامی انقلاب ایران نے اسلام کی حقیقت کے بارے میں مغربی دانشوروں کے نقطہ نظر کو تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس انقلاب کی بنیاد رکھنے اوراس کے لیے لوگوں کو آمادہ کرنے میں امام خمینی کا کردار بہت نمایاں ہے ۔ کیونکہ امام خمینی نےاسلام شناسی اورفقاہت کی قدرت کے ساتھ اس حرکت کو آئندہ نسل اوراپنے شاگردوں کے حوالے کیا ہے۔

حجۃ الاسلام ساجدی نےکہا ہےکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرامین کو آئیڈیل قراردینا اوراس کی برکات اوراس کے اثرات سے استفادہ کرنا اسلامی انقلاب کی کامیابی کی ایک سیاسی اورسماجی کارکردگی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ اسلامی انقلاب ایک گرانبہا ورثہ ہےکہ امام خمینی نے جسے ہمارے پاس امانت رکھا ہے لہذ اہم کام یہ ہےکہ ہم دعووں سے نکل کرعملی میدان میں قدم رکھیں اوراپنی انفرادی اورسماجی زندگی میں اسلام کو نافذ کریں اورنئی نسل کو اسلام اورانقلاب سےآگاہ کریں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *