اسلامی حکومت کی ضروریات کو پورا کرنے میں حوزہ علمیہ کا اہم نقش ہے: رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں حوزہ علمیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے مرکز کی تشکیل پر تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین […]
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں حوزہ علمیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے مرکز کی تشکیل پر تاکید کی۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں حوزہ علمیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے مرکز کی تشکیل پر تاکید کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حوزہ علمیہ کو اسلامی حکومت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلامی حکومت کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں حوزہ علمیہ کا اہم نقش ہے اور حوزہ اسی وقت اسلامی حکومت کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے جب وہ علمی ترقی ، ایجادات اور نوآوری کی شاہراہ پر گامزن اور روزہ مرہ کی ضروریات کے بارے میں آشنائی رکھتا ہو۔
آپ نے فرمایا: حوزہ علمیہ کو طویل مدت منصوبوں، ترقیاتی منصوبوں اور اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے مرکز کی تشکیل کی اشد ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے طویل مدت منصوبے کو حوزہ علمیہ کے لئے بہت ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا: اس طویل مدت منصوبے کے وقت اور اس کے اہداف کو مکمل طور پر مشخص ہونا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے اراکین پر زور دیا کہ وہ طلاب کے ساتھ نشست و برخاست، مبلغین، تفسیر، حدیث اور علوم قرآن میں ماہر افراد کی تربیت کے سلسلے میں اپنی اہم ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
اس ملاقات میں آیت اللہ استادی اور حجۃ الاسلام والمسلمین اعرافی نے حوزہ علمیہ میں حالیہ برسوں میں انجام پانے والے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید