تازہ ترین

اسما‏عیل ہنیہ فضای حملے میں بال بال بچ گئَے

صیہونی ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں ہونے والے ایک حملے میں اسما‏عیل ہنیہ بال بال بچ گئے۔

شئیر
29 بازدید
مطالب کا کوڈ: 477

ابنا: فلسطینی خبر رساں ایجنیسی نے صیہونی ویب سائٹ ” والا ” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسما‏عیل ہنیہ منگل کو غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کے فضائی حملے میں بال بال بچ گئے۔

اس سے پہلے صیہونی حکام نے فلسطینی حکام کو قتل کی دھمکی دی تھی۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کو غیر اہم قراد دیا ہے۔
الرسالہ ویب سائٹ کے مطابق اسماعیل ہنيہ نے کہا کہ تین اسرائیلی شہریوں کے اغوا کا حماس کو ذمہ دار قرار دئے جانے پر مبنی بنيامن نتن یاہو کی دھمکیاں، اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت کو مزید مضبوط کرے گی۔
اسماعیل ہنيہ نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر حملے، فلسطینیوں کا قتل عام، شہریوں کے گھروں پر حملے، فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو نظر آتش کرنے اور فلسطینی رہنماؤں کی گرفتاریوں کو صیہونی حکومت جائز سمجھتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح کی سرکوبی کی پالیسیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کی مزاحمت اور اس کے عزم کو ختم کر دیں گے لیکن وہ غلطی پر ہیں کیونکہ فلسطینی یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنی آزادی کو حاصل کر کے ہی دم لیں گے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *