تازہ ترین

اشرف غنی رسمی طور پر افغانستان کے نئے صدر

افغان الیکشن کیمشن کے سربراہ احمد یوسف زئی نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے اجتماع میں اس ملک کے انتخابات میں افغان عوام کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اشرف غنی کو افغانستان کے صدر، جبکہ عبداللہ عبداللہ کوچیف ایگزیکٹو کے عہدے کی مبارکبادپیش کی ۔

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 754

واضح رہے کہ آج افغان دارالحکومت کابل میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ایک تقریب میں شراکت اقتدار کے معاہدے پر دستخط کئے اور اس موقع پر موجودہ صدر حامد کرزئی بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت اشرف غنی ملک کے نئے صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے جس کا عہدہ اور اختیارات وزیر اعظم کے مساوی ہوں گے۔واضح رہے کہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرپایا تھا جس کے بعد 14 جون کو اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں انتخابات کا دوسرا راؤنڈ ہوا تھا جس کے ابتدائی نتائج میں اشرف غنی کو تقریباً 56 فیصد ووٹ ملے تھے لیکن عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *