تازہ ترین

الدلیل انسٹیٹیوٹ شعبہ قم کی جانب سے اساتید اور مبلغان دین کی تربیت کیلئے منعقد شدہ شارٹ کورس میں بلتستان کے علماء اور طلاب کی بھرپور شرکت

الدلیل انسٹیٹیوٹ شعبہ قم کی جانب سے اساتید اور مبلغان دین کی تربیت کیلئے منعقد شدہ شارٹ کورس میں بلتستان کے علماء اور طلاب کی بھرپور شرکت۔
شئیر
311 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8942

الدلیل انسٹیٹیوٹ شعبہ قم کی جانب سے اساتید اور مبلغان دین کی تربیت کیلئے منعقد شدہ شارٹ کورس میں بلتستان کے علماء اور طلاب کی بھرپور شرکت۔

بلتستان سے تعلق رکھنے والے متعدد طلباء کی ذاتی دلچسپی اور انکی جانب سے الحادی تفکرات سے نمٹنے کیلئے ضروری مہارت حاصل کرنے کی درخواست پر الدلیل انسٹیٹیوٹ شعبہ قم کی جانب سے ایک تربیتی ورکشاپ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ مبلغین کی زیر نگرانی منقعد ہورہا ہے۔

اس کورس کو ایک آزمائشی کورس سمجھا جائیگا جسکی کامیاب نتائج حاصل ہونے پر علاقے کے دیگر دلچسپی رکھنے والے طلباء کیلئے بھی مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد کرنے کی شرائط فراہم ہوگی۔

یہ خوش آئند بات ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی تعلیمی، تبلیغی، ثقافتی اور ادارہ قرآن نے گزشتہ مہینوں میں تمام تر کوششوں کے ساتھ طلباء کو مختلف ضروری مہارتیں حاصل کرنے کیلئے اہم مواقع فراہم کی ہے اور مذکورہ شعبوں میں مختلف موضوعات پر مفید کورسز کا اھتمام کیا ہے۔

امید ہے کہ معزز طلباء اور ممبران کا اسطرح کی کلاسوں اور ورکشاپس میں شرکت کا یہی جوش و جذبہ برقرار رہے گا اور یہ خودجوش علمی تحریک مستعد طلباء کی فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں تبلیغی ضروریات کو پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *