تازہ ترین

امام حسن العسکریؑ کا علی ابن بابویہ ؒ کے نام خط

صبر کرو، بے شک یہ سرزمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے اور نیک انجام اہل تقویٰ کے لیے ہے "الله کا سلام و درود اور اس کی برکتیں تم پر اور همارے تمام شیعوں پر نازل هو،اور الله کا درود و سلام هومحمدؐ اور ان کے آل پاکؑ پر.
شئیر
86 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5561

اور تیری نسل سے اولاد صالح بڑھادے؛میں تجھے وصیت کرتا هوں که تم تقوائےالهی کی رعایت کرو،نماز قائم کرو، زکات ادا کرو، کیونکه جو شخص زکات نهیں دیتا، اس کی نماز قبول نهیں هوتی،اور تمهیں سفارش کرتا هوں که دوسروں کی خطائیں معاف کرنا، اور جب غصے میں آجائے تو اس پر کنٹرول کرنا،اپنے رشته داروں کے ساتھ ارتباط قائم کرنا،اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ ان کی ضروریات پوری کرنے، ان کی تنگ دستی کو دور کرنے،اور ان کو دینی تعلیم و تربیت دینے میں ان کے ساتھ تعاون کرنا۔
اپنے کاموں میں ثابت قدم رهے،قرآن کریم کے احکامات پر عمل پیرا رهے،اپنے اخلاق کو ٹھیک کرے،دوسروں کو اچھے کاموں کی طرف دعوت دینا،اور برائیوں سے روکنا،کیونکه الله تعالی کا فرمان هے:” ان لوگوں کی بیشتر سرگوشیوںمیں کوئی خیر نہیں ہے مگر یہ کہ کوئی صدقہ، نیکی یا لوگوں میں اصلاح کی تلقین کرے۔ “الغرض تمام گناهوں سے دوری اختیار کرنا۔نماز شب کو ترک نه کرنا،کیونکه پیغمبر اکرمؐ نے امیرالؤمنینؑ کو اپنی وصیت میں تین بار فرمایا:نماز شب کو ترک نه کرنا۔کیونکه جو بھی نمازشب کو اهمیت نهیں دیتا،وه هم میں سے نهیں۔پس اے علی بن الحسین !تم میری ان باتوں پر عمل کرواور میرے شیعوں کو بھی ان کی طرف بلاؤ،تاکه وه لوگ بھی ان احکام پر عمل کریں۔اور تمهیں اس بات کی بھی سفارش کرتا هوں که صبر و استقامت کے ساتھ انتظار فرج کرتے رهیں،کیونکه رسول خدا ؐنے فرمایا:میری امت کا سب سے اچھا عمل ،انتظار فرج هے۔میرے چاهنے والے همیشه غم و اندوه میں رهیں گے،یهاں تک که میرا بیٹا ظهور کرے گا، جن کی آمد کی خوش خبری رسول خداؐ دے چکے هیں۔ جب وه تشریف لائیں گے تو اس دنیا کو عدل و انصاف سے اسی طرح پر کرے گا،جس طرح یه ظلم و جور سے پر هوچکی هوگی۔پس اے علی ابن بابویه !ایک بار پھر تمهیں صبرو استقامت کی نصیحت کرتا هوں، اور تم بھی میرے شیعوں اور چاهنے والوں کوصبر و استقامت کا حکم دینا۔
“اور صبر کرو، بے شک یہ سرزمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے اور نیک انجام اہل تقویٰ کے لیے ہے “الله کا سلام و درود اور اس کی برکتیں تم پر اور همارے تمام شیعوں پر نازل هو،اور الله کا درود و سلام هومحمدؐ اور ان کے آل پاکؑ پر. [شب شہادت امام عسکری تسلیت باد]
تحریر:  غلام مرتضی انصاری

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *