تازہ ترین

امام سجاد کے خطبوں نے فلسفہ عاشورا کو سازشوں سے محفوظ رکھا

  شھادت امام سجاد کی مناسبت سے پچیس محرم الحرام کو حسینیہ بلتستانیہ  قم المقدس میں مجلس عزاسے خطاب کرتے ھوۓ حجۃ الاسلام سید محمد علیشاہ الحسینی  نے فرمایا، پیام رسان کربلا  سید الساجدین زین العابدین (ع)نے کوفے اور شام کے بازارواں میں اپنے گوہر بار خطبوں کے ذریعے فلسفہ شہادت امام حسین کو دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہونے سےبچا لیا

شئیر
40 بازدید
مطالب کا کوڈ: 906

مدینہ پہنچے کے بعد آپ نے نہضت  حسینی کو لوگو ں کے احساسات و عواطف سے ہما ھنگ کر کے لوگوں  کی ہدایت کاسامان فراہم کیا 
واقعہ کربلا   کے بعد لوگوں کے اعتقادات ،اقدار اور ذھنیت با لکل تبدیل ہو گئی تھی ۔لوگ سمجھ  رہے تھے  کہ جب یزید  امام حسین جیسی با عظمت ہستی  کو اور ان  کی پاک آل کو اسیر کرنے سے دریغ نہیں کیا تو ہم انکے چنگل سے نہیں بچ  سکتے ۔ایسے وقت میں امام عالی مقام نے جہاں لوگوں کو توحید،نبوت،اور امامت کی طرف دعوت دی اورشرک وشکاکیت کےخلاف علم  بلند کیا وہاں مدبرانہ سیاست کے زریعے اپنے محبوں کودشمنوں سے نجات دلادی ،یہ کلمات جہاں خدا اور بندے کے درمیان رابطے اور تعلق استوار کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں وہاں فلسفۃ وجود خدا، رسالت حقہ رسول خدا اور امامت اہل بیت پر مبین دلیل ہیں،
امام عالی مقام نے واقعہ کربلا کے بعد اپنی 35 سالہ زندگی میں اہل بیت(ع) کی حقانیت،حریم اہلبیت کا تحفظ اور اسلام کے محو شدہ آثار کو دبارہ زندہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جو تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ  سنحرے حروف سے باقی رہیگا۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *