تازہ ترین

امریکہ کی خاتون اسمبلی ممبر کے سنجیدہ اقدام پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی جانب سے شکریہ کا پیغام

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا تقدیر نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر قرآن کریم کا احترام باقی رکھا اور خدا کی اس آخری کتاب پر حلف اٹھایا آپ کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ […]

شئیر
21 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1151

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا تقدیر نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر قرآن کریم کا احترام باقی رکھا اور خدا کی اس آخری کتاب پر حلف اٹھایا آپ کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ اقدام تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکہ کی ریاستی اسمبلی ممبر مسلمان خاتون ’’ایلہان‘‘ کے انتہائی سنجیدہ اقدام جو انہوں نے اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر انجیل کے بجائے قرآن مجید پر حلف اٹھایا کو سراہتے ہوئے عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ صافی گپلائیگانی نے ان کی قدردانی کی۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا سپاس نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر قرآن کریم کا احترام باقی رکھا اور خدا کی اس آخری کتاب پر حلف اٹھایا آپ کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ اقدام تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قرآن کریم کا احترام، آپ کے شعور کی بالیدگی کی علامت ہے تمام مسلمانوں کے لیے باعث افتخار ہو گا کہ آپ دنیا والوں کے لیے یہ بیان کریں کہ قرآن کریم کی تعلیمات کے سائے میں ہی انسان حقیقی سعادت اور امن و سکون حاصل کر سکتا ہے اور ظلم و استبداد سے دنیا کو پاک کر سکتا ہے۔ امید ہے کہ قرآن کریم کی ہدایت کا نور تمام عاشقان قرآن کے دلوں میں روشن ہو اور سب اس کے سائے میں سعادت اور خوشبختی کے کمال کو پا سکیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *