تازہ ترین

امید ہے فوج کی تعیناتی عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں معاون ہوگی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزارت دفاع کے امور کار بارے بریفنگ کے موقع پر گفتگو میں کہا، امید ہے فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3927

 

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس میں وزارت دفاع کے امور کار کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ اور سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے وزارت کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو عام انتخابات 2018ءکے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *