تازہ ترین

اٹھارہ مارچ کے سکردو روڈ کے مسئلے پر تمام اضلاع کے عوام سڑکوں پر ہونگے،عوامی ایکشن کمیٹی

اٹھارہ مارچ کے سکردو روڈ کے مسئلے پر تمام اضلاع کے عوام سڑکوں پر ہونگے،عوامی ایکشن کمیٹی اور بلتستان ایکشن کمیٹی کا مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ سکردو .عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے آل پارٹیز بلتستان ایکشن کمیٹی کے چار ٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں آئینی […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1579

اٹھارہ مارچ کے سکردو روڈ کے مسئلے پر تمام اضلاع کے عوام سڑکوں پر ہونگے،عوامی ایکشن کمیٹی اور بلتستان ایکشن کمیٹی کا مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ

سکردو .عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے آل پارٹیز بلتستان ایکشن کمیٹی کے چار ٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں آئینی حیثیت کے تعین میں غیرمعمولی تاخیر سکردو روڈ کی عدم تعمیر اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے اور غیر قانونی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف18مارچ کو شدید احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلتستان کا مشترکہ اجلاس سکردو میں منعقد ہو ا جلاس میں دونوں کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت سید عباس رضوی نے کی اجلاس میں دونوں ایکشن کمیٹیوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور خوص کیا گیا اور علاقے کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کےلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی اور بلتستان ایکشن کمیٹی کے موقف اور چارٹر آف ڈیمانڈ میں بالکل یکسانیت پائی جاتی ہے گندم کے مسئلے پر سب سے زیادہ بلتستان کے عوام نے ساتھ دیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے.

(daily k2)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *