تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کا قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے گفتگو کرتے ہوئے جی بی میں شعوری تنزل کی جانب اشارہ کیا اور عوام میں شعوری تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علماء اور سیاسی رہنماؤں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی فکری، معنوی اور تعلیمی رہنمائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے علماء اور سیاستدانوں کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی حمایت کے بغیر سیاسی رہنما کسی بھی قومی اور علاقائی حقوق کے لئے مؤثر جدوجہد نہیں کر سکتے۔
شئیر
45 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10877

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کا قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ

قم، ایران: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں ٹیکنوکریٹ ممبر جی بی کونسل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری، ممبر اسمبلی حلقہ 3 گلگت سید سہیل شاہ، ممبر اسمبلی حلقہ 3 سکردو وزیر سلیم، صوبائی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام والمسلمین قبلہ دکتر مشتاق حکیمی اور سید محمد صادق رضوی جننرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان شامل تھے۔

ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف حجت الاسلام والمسلمین شیر محمد مقدسی نے حاصل کیا۔ جامعہ روحانیت کے جنرل سیکرٹری شیخ سجاد شاکری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جامعہ کی خدمات اور کارکردگیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی قومی مسائل پر اعلیٰ ایوانوں میں آواز بلند کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور علماء و سیاسی رہنماؤں کے درمیان قومی مسائل کے حل کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری نے جامعہ روحانیت کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کے اراکین کا تعارف پیش کیا۔

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے گفتگو کرتے ہوئے جی بی میں شعوری تنزل کی جانب اشارہ کیا اور عوام میں شعوری تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علماء اور سیاسی رہنماؤں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی فکری، معنوی اور تعلیمی رہنمائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے علماء اور سیاستدانوں کے مابین تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی حمایت کے بغیر سیاسی رہنما کسی بھی قومی اور علاقائی حقوق کے لئے مؤثر جدوجہد نہیں کر سکتے۔

آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قومی مسائل کے حل کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مہمانوں کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی۔
اس ملاقات میں جامعہ روحانیت بلتستان کے مجلس نظارت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لطیف مطہری، ڈاکٹر محمد علی شریفی، مجلس کے نمائندگان حجت الاسلام والمسلمین احمد سعیدی، حجت الاسلام والمسلمین شیر محمد مقدسی، اراکین کابینہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفی حلیمی، حجت الاسلام والمسلمین غلام محمد اشرفی، حجت الاسلام والمسلمین جعفر جعفری، محترم جناب شیخ خادم جاوید، محترم جناب اکبر وجری، اور اساتذۂ حوزہ حجت الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی اور حجت الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری نے بھی شرکت کی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *