تازہ ترین

اگر مدافعین حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع نہ ہوتا: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے عراق اور شام میں مدافعان حرم کی شجاعت و فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج اربعین کا یہ عظیم الشان مارچ نہ ہوتا۔

شہدائے مدافعان حرم کے اہل خانہ نے  بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی-

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4003

اس ملاقات میں آپ نے حالیہ برسوں کے دوران حرم اہلبیت اطہار علیھم السلام کا دفاع کرنے والے جانثاروں کو عباسی خلفاء کے دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کا دفاع کرنے والے جانثاروں کے مشابہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر اس موقع پر مدافعان حرم کی فداکاری نہ ہوتی تو آج دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و محبت کی عظمت و شوکت اور ہیبت پوری دنیا پر حکمفرما نہ ہوتی-

رہبرانقلاب اسلامی نے دنیا کے مختلف ملکوں سے بہت بڑی تعداد میں عاشقان اہلبیت کی اربعین حسینی میں شرکت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اس عظیم کارنامے کی بنیاد اور پہلی اینٹ ان لوگوں نے ہی رکھی ہے جنھوں نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی اور اگر یہ لوگ کہ جنھوں نے وہاں جا کر مجاہدت کی ہے، نہ ہوتے تو دشمن کربلائے معلی سے چند کلومیٹر کے فاصلے یعنی امام حسین علیہ السلام کے حرم کے قریب تک پہنچ گیا تھا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مدافعان حرم نے اسلام اور مسلمانوں کے سر سے دشمنوں کی بلا کو دور کر دیا اور ان نوجوانوں اور جوانوں نے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اور انشاء اللہ عالم اسلام بہت جلد ان جانثاروں کی فداکاریوں کی برکتوں کا مشاہدہ کرے گا-

بشکریہ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *