انھوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہ السلام اور صحابہ کرام دو ایسے طبقات ہیں جن کی عزت، حرمت، تعظیم و تکریم کرنا بغیر کسی شک و شبہ ہر مومن کے ایمان کا حصہ ہے۔ حضور اکرم  (ص) نے امت مسلمہ کو یہ درس دیا تھا کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ان کو تھام لو، یہ ہدایت کی ضمانت ہیں۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسرے میری اہل بیت اطہار (ع)۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں اہل بیت اطہار علیہ السلام کی شان میں گستاخی پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کو نئے سرے سے ترتیب دے کر اس طرح لاگو کیا جائے کہ اسکی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس فوری کینسل کر دیئے جائیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے