تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری اتفاق رائے پر علمدرآمد کی منظوری دے دی

 منگل کی صبح پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں سنگل ارجنسی بل کے ذریعے جوہری اتفاق رائے کی تفصیلات کی منظوری دی گئی جس کے تحت حکومت کو رضاکارانہ طور پر پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ طے پانے والے جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن پر شرائط کے مطابق علمدرآمد کا اختیار دیا گیا ہے۔ 

شئیر
20 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1053

بل پر رائے شماری کے وقت پارلیمنٹ میں دوسو پچاس ارکان موجود تھے جن میں سے ایک سو اکسٹھ نے بل کے حق میں جبکہ انسٹھ نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔ تیرہ ارکان پارلیمنٹ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 
ایران کی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز سو کے مقابلے میں ایک سو انتالیس ووٹوں سے جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن پر عملدرآمد سے متعلق جنرل آوٹ لائن کی منظوری دے دی تھی۔www.abna.ir

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *