تازہ ترین

ایران اور عراق میں زائرین اربعین حسینی کی رہنمائی میں مصروف عمل مبلغین کی تجلیل و تکریم

گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی جامعہ روحانیت بلتستان اربعین کے سلسلے میں زائرین کی رہنمائی اور ثقافتی و تبلیغی سرگرمیوں کی انجام دہی میں پیش پیش رہی۔
شئیر
72 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7643

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں اربعین کے ایام میں ایران کے باڈرز اور مختلف شہروں سمیت عراق میں مصروف عمل مبلغین کی تجلیل و تکریم کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بعثہ رہبر معظم انقلاب کی ثقافتی کمیٹی برائے اربعین کے سربراہ حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر احمدی تھے جبکہ جامعہ المصطفی العالمیہ کے امور مبلغین کے ڈائریکٹر حجة الاسلام و المسلمین آقائے کیانی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی جامعہ روحانیت بلتستان اربعین کے سلسلے میں زائرین کی رہنمائی اور ثقافتی و تبلیغی سرگرمیوں کی انجام دہی میں پیش پیش رہی۔ رواں سال ایران بھر میں زائرین کی رہنمائی جامعہ روحانیت بلتستان کے سپرد کی گئی جس سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان نے میر جاوہ، ریمدان اور شلمچہ باڈرز کے علاوہ زاہدان، چابہار، تہران ﴿شہر رے﴾، قم، مشہد اور شیراز میں رہنما مبلغین روانہ کیے جنہوں نے متعلقہ ایرانی حکام اور اداروں کے تعاون سے زائرین کی رہنمائی اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے دن رات خدمات سرانجام دیں۔

حسینیہ بلتستانیہ میں منعقدہ تقریب میں کچھ مبلغین نے اپنے تجربات اور یادگار یادوں کو بیان کیا اور آئندہ کے لئے تجاویز پیش کیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر احمدی نے اپنے خطاب میں جامعہ روحانیت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اور مبلغین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاریخی اعتبار سے اربعین کی اہمیت اور فکری اور ثقافتی لحاظ سے اس عظیم مناسبت کی افادیت پر روشنی ڈالی اور اربعین کو ایک انسانی معجزے سے تعبیر کیا کہ جس کے تمام تر انتظامات عوامی بنیادوں اور محبت و قربانی کے جذبے کے تحت انجام پاتے ہیں۔

تقریب کے ایک دوسرے حصے میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے امور مبلغین کے ڈائریکٹر حجة الاسلام کیانی نے جامعہ روحانیت کے مسئولین اور مبلغین کا شکریہ ادا کیا اور اربعین کے زائرین کی خدمت کے لئے برداشت کی گئی زحمتوں اور ان کی کاوشوں کو قابل قدر اور لائق تحسین قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ المصطفی تمام ایرانی انتظامی اور ثقافتی اداروں اور ان کے حکام کے ساتھ ساتھ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا بھی مشکور و ممنون ہے جنہوں نے تمام تر مشکلات اور سختیاں برداشت کر کے یہ عظیم خدمت انجام دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس سلسلے میں پاکستانی طلاب اور خاص طور جامعہ روحانیت بلتستان کا تعاون جاری رہے گا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مبلغین کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کیا جائے گا اور مطلوبہ انتظامات اور تیاریوں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے گا۔

تقریب سے جامعہ روحانیت کے صدر حجة الاسلام محمد حسین حیدری نے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں، طلاب اور مبلغین کرام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دن رات زائرین امام حسین علیہ السلام کی مخلصانہ خدمت کی۔ انہوں نے بعثہ رہبر معظم کی ثقافتی کمیٹی برائے اربعین، جامعہ المصطفی العالمیہ، سازمان تبلیغات اسلامی اور ایران کے دیگر تمام انتظامی اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی اور اردو زبان زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی زیارت کے سفر کو آسان اور یاد گار بنانے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا۔ صدر جامعہ روحانیت بلتسان نے مبلغین کی کاوشوں کو بھی سراہا اور ان کے لئے مزید توفیقات کی دعا کی۔

تقریب کے آخر میں بعثہ رہبر معظم انقلاب کی ثقافتی کمیٹی برائے اربعین کے سربراہ ڈاکٹر احمدی، جامعہ المصطفی العالمیہ کے امور مبلغین کے ڈائریکٹر حجة الاسلام کیانی، بلتستان کی بزرگ شخصیت آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی، استاد حوزہ حجة الاسلام شیخ محمد یوسف عابدی، صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجة الاسلام محمد حسین حیدری، سیکریٹری ہیئت نظارت جامعہ روحانیت بلتستان حجة الاسلام عسکری ممتاز اور جامعہ روحانیت کے نومنتخب صدر حجة الاسلام سید احمد رضوی کے ہاتھوں سے مبلغین کو اعزازی تحائف سے نوازا گیا۔

تقریب میں جامعہ روحانیت بلتستان کی معاونت فرزندان کے تحت ایام تعطیلات کے دوران ہونے والے تعلیمی پروگرام کے اساتذہ کی بھی تجلیل ہوئی اور انہیں بھی اعزازی تحائف بانٹے گئے جبکہ تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *