تازہ ترین

ایران: پاکستان کو چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو پر امن طریقے سے حل کرے

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان میں سیاسی اختلافات کے پر امن راہ حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 709

وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے اتوار کی شام، پاکستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے تاکید کی کہ پاکستان میں فریقین کو صبر و تحمل اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پاکستان کے عوام کے مفادات کے دائرے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے وضاحت کی کہ ایران، پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے اپنے پہلے والے موقف پر قائم ہے کہ اس ملک کے تمام سیاسی گروہوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں، اور ایران کا یہ خیال ہے کہ مضبوط اور مستحکم اور عوامی جمہوری اصولوں پر قائم پاکستان، اس ملک کی عوام اور تمام علاقائی ملکوں کے فائدہ میں ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *