تازہ ترین

ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی شیطانیت پر انتہائی سخت ردعمل ہوگا، سید علی خامنہ ای

تہران میں امام حسین کیڈٹ یونیورسٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ میں ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ وہ آکر سائنس و ٹیکنالوجی کو یہاں تک پہنچانے والے، ملت ایران کے پیارے بیٹوں اور سائنس دانوں سے کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ کریں۔

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 971

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اغیار کو فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز امام حسین کیڈٹ یونیورسٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں مقابل فریق جوہری مذاکرات میں پھر نئی باتیں کر رہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ م‏عائنوں کے بارے میں ہم نے کہا ہے کہ ہم اغیار کو کسی بھی فوجی مرکز کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ایٹمی سائنس دانوں کے ساتھ انٹرویو کی اجازت دی جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمارے سائنس دانوں سے پوچھ گچھ اور تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہم اجازت نہیں دیں گے کہ ایٹمی اور کسی بھی اہم شعبے کے ماہرین اور سائنس دانوں سے وہ کسی بھی قسم کی پوچھ گچھ کریں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میں ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ وہ آکر سائنس و ٹیکنالوجی کو یہاں تک پہنچانے والے، ملت ایران کے پیارے بیٹوں اور سائنس دانوں سے کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ کریں۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اس میدان میں شجاعت و بہادری کے ساتھ مصروف عمل اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب سے اس طرف مسلسل توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے کہ بےشرم دشمن کے مقابلے کا واحد راستہ پختہ عزم اور کوئی بھی کمزوری نہ دکھانا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں کو انہیں ملت ایران کے پیغام اور عظمت سے باخبر کرنا ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن، خلیج فارس کے علاقے کے بعض نادان حکام کے ساتھ مل کر نیابتی جنگ کو ایران کی سرحدوں تک پھیلانا چاہتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے پاسداران انقلاب اسلامی اور قومی اقتدار نیز ارضی سالمیت کا دفاع کرنے والی تمام قوتوں کے بیدار اور ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی شیطنت کی گئی تو ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *