تازہ ترین

ایران کے محنت کش طبقے نے دشمن کو ہمیشہ مایوس کیا/رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ انقلاب کی تحریک اور دفاع مقدس کےدوران ایران کا محنت کش طبقہ پوری بصیرت اور غیرت کے ساتھ میدان میں موجود تھا۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3715

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے چودہ ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ سمینار کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ بعض طبقوں منجملہ محنت کش طبقے سے تعلق  رکھنے والے شہدا کی یاد منانے کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے کیونکہ انقلابی تحریک کے دوران اور اسی طرح انقلاب مخالف گروہوں کے مقابلے میں اور دفاع مقدس کے دوران ایران کے محنت کش افراد پوری غیرت اور بصیرت  کے ساتھ میدان میں موجود تھے-

ایران کے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے شہدا کی یاد میں سمینار پیر کو تہران میں منعقد ہوا ۔ سمینار کا اہتمام کرنے والی منتظمین کمیٹی نے گذشتہ پانچ فروری کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی جس میں آپ نے یہ خطاب فرمایا تھا اور اس کا ویڈیو پیر کو سمینار کے دوران حاضرین کو دکھایا گیا-

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں اسلامی جمہوری نظام کے خلاف محنت کشوں کو ورغلانے اور اکسانے میں انقلاب مخالف گروہوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں کا ایک بنیادی کام محنت کشوں کو ملک کی صنعت اور کارخانوں کو بند کر دینے کے لئے ورغلانا اور اکسانا تھا لیکن محنت کشوں نے ان تمام برسوں میں ہمیشہ بصیرت، حوصلے اور دیانتداری کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو مایوس کیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران محنت کشوں کی میدان میں موجودگی کو ان کی دینی غیرت و حمیت کا ایک اور شاندار جلوہ قرار دیا اور فرمایا کہ جب بھی امام خمینی رحمت اللہ علیہ محاذ جنگ پر جانے کی دعوت دیتے تو بہت سے نوجوان اور مومن محنت کش، کہ حتی جن کی ایک دن کی روزی روٹی بھی ان کی روزانہ کی محنت و مزدوری سے وابستہ تھی، عوامی رضاکار فورس، بسیج کے جوان کی حیثیت سے محاذ جنگ پر روانہ ہو جاتے اور یہ جوان، پوری منطق اور استدلال کے ساتھ یہ کہتے تھے کہ ہمیں محاذ جنگ پر جانا ہے ہمیں وطن اور اسلام کا دفاع کرنا ہے کیونکہ اگر دشمن ہم پر مسلط ہو گیا تو روٹی کیا کـچھ بھی ہمیں نہیں ملے گا-

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں شہدا کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے والوں کو سفارش کی کہ وہ شہدا کے سلسلے میں موثر اور مفید کام انجام دیں اور دکھاوے اور نمائشی کاموں سے اجتناب کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بشکریہ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *