تازہ ترین

ایک عورت قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خاندان اور معاشرے کو کمال کی منزل تک پہنچاتی ہے

خواتین کونسل کی معاون منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ آج عورتوں کی عزت نفس معنویت سے دوری کے سبب پامال ہو چکی ہے حالانکہ ایک عورت قرآنی تعلیمات کی روشنی میں خدا سے متمسک ہو کر خاندان اور معاشرے کو کمال تک پہنچا سکتی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ […]

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1999

خواتین کونسل کی معاون منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ آج عورتوں کی عزت نفس معنویت سے دوری کے سبب پامال ہو چکی ہے حالانکہ ایک عورت قرآنی تعلیمات کی روشنی میں خدا سے متمسک ہو کر خاندان اور معاشرے کو کمال تک پہنچا سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خواتین کونسل کی معاون منصوبہ بندی محترمہ اکرم حسینی نے ’’قرآن میں عورت کا مقام اور عصر حاضر میں اس کا کردار‘‘ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار اپنی تمام کوششیں اس بات میں صرف کر رہا ہے کہ ایک ایسا ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکے جو فقط مادی ہو اور خدا سے جس کا کوئی تعلق نہ ہو۔ اس حوالے سے وہ ہر طرح کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس میں کامیاب بھی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ خلا جس کا سامنا آج کی انسانیت کو ہے وہ ہے معنویت اور انسانی کمال کا نہ ہونا۔ معنویت کے بغیر طے کیے جانے والے ترقی کے اس راستے نے تمام انسانیت خصوصاً خواتین کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج کی عورت معنویت اور خداپرستی سے تمسک کر لے تو وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ سارے انسانی معاشرے کو بھی کمالِ انسانیت کی منزل تک لے جا سکتی ہے

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *