تازہ ترین

بعض بڑی طاقتوں نے دھشتگردی کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے: صدر روحانی

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔  صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 617

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔

 صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک اس مشکل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتے حالانکہ دہشت گردی سے خود ان کا دامن بھی محفوظ نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ بعض بڑی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات پورے کرنے کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کے سدباب کے لیے کوئی ٹھوس قدم آج تک نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں ایران کا موقف پوری طرح شفاف اور اصولی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میزبان ملک کی ہم آہنگی کے بغیر بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو انتہائی خطرناک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ عراق اور شام کی حکومتوں کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں ہی دیگر ملکوں کو ان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔

صدر نے خطے کے بعض ملکوں میں بیرونی مداخلت کو عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مشرق وسطی کی بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ صدرایران نے اپنی حکومت کے اقتصادی پروگراموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایران میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہیں اور اس حوالے سے متعدد سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *