تازہ ترین

بغداد؛ ایرانی زائرین کی بس میں دھماکہ، ۱۶ زائر شہید اور زخمی

پیر کو بغداد میں ایرانی زائرین کی بس کے راستے میں بم دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق ۱۶ زائر شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں تین ایرانی زائر شہید اور ۹ زخمی ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق زائرین کا یہ کارواں کربلا جارہا تھا کہ بغداد سے گزرتے وقت اس کے […]

شئیر
19 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1197

پیر کو بغداد میں ایرانی زائرین کی بس کے راستے میں بم دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق ۱۶ زائر شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں تین ایرانی زائر شہید اور ۹ زخمی ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق زائرین کا یہ کارواں کربلا جارہا تھا کہ بغداد سے گزرتے وقت اس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو کاظمین کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیر کو بغداد کے علاقے مدائن میں کار بم کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ اسی کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں چھے فوجی جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے سے اطراف کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ عراق کے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کے خلاف عراقی افواج کا آپریشن جاری ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *